سنجدی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق

سنجدی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے سے 11 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ چیف مائننگ انسپکٹر عبدالالغنی کے مطابق کان کنوں کی موت کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار کوئلے کی کان کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کان کنوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیجی جا رہی ہیں۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.