بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز سامنے آگئیں

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز سامنے آگئیں
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے کئی تجاویز دی گئی ہیں۔ پہلی تجویز کے مطابق تنخواہ اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد ریلیف دیا جائے گا جبکہ دوسری تجویز کے مطابق چھوٹے ملازمین کو 15 سے 20 فیصد ریلیف دیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ ، گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جب کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20 فیصد اضافے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تنخواہ اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ تجویز پر عملدرآمد صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.