مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتی ہیں:عظمیٰ بخاری

مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں کرتی ہیں:عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز چھٹی والے دن بھی چھٹی نہیں لیتیں اس لیے انتظامیہ، میڈیا اور ہم سب کو کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ افسوسناک واقعات، حادثات اور آتشزدگی کے واقعات ہوئے ہیں، ان سب سے اظہار تعزیت کرتی ہوں، شہباز شریف نے پنجاب میں عید پر ٹرینڈ بنایا تھا۔ ،شہباز شریف کے دور میں ایک دو گھنٹے میں جگہ کو صاف کر دیاجاتا تھا اب مریم نواز نے گولڈ سٹینڈرڈ کو ڈائمنڈ سٹینڈرڈ تک لے کر سیٹ کیا ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عید سے قبل ویسٹ مینجمنٹ نے ہر گھر کو سجا دیا ہے، گھروں کے اندر اور باہر سے کچرا اٹھایا گیا، پہلی بار لاہور کی سڑکوں کو عرق گلاب سے دھویا گیا، جس میں ہمارے تمام وزراء اور سیکرٹریز شامل تھے۔ ملازمین کریڈٹ کے مستحق ہیں، کسی بھی صوبے کے لیے ان کی کارکردگی کے مطابق مقرر کردہ معیار کے مطابق ہونا مشکل ہوگا۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.