عدلیہ میں ٹیکنالوجی کی اہمیت: چیف جسٹس عامر فاروق کی ترغیب

پیشہ وران کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنا ہوگا، چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت

خود کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے: چیف جسٹس
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا ہے کہ ہمارے پیشے میں بھی ٹیکنالوجی آرہی ہے۔
تمام ممبران خود کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھال لیں، ورنہ وہ پیچھے رہ جائیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2023 سے قانونی چارہ جوئی اور عدلیہ کے لیے بہت سی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر پیشوں کی طرح ہمارے پیشہ بھی بدل رہے ہیں۔
ہمارے پیشے میں بھی ٹیکنالوجی آ رہی ہے، مصنوعی ذہانت کا دور ہے۔
سب کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی میں خود کو بہترین بنانا ہے، ٹیکنالوجی کے مطابق خود کو ڈھالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب نوٹسزای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونگے۔
، وکلا کو ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا جارہا ہے کہ آپکا کیس کل کس عدالت میں ہے، ای نوٹس مدعی کیلئے بہت بڑی سہولت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں