6G ٹیکنالوجی 5G سے کتنی تیز ہوگی؟

اگرچہ 5G ٹیکنالوجی پوری دنیا میں دستیاب نہیں ہے لیکن ماہرین اگلی نسل کی موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
لیکن یہ موبائل انٹرنیٹ ٹیکنالوجی 5G کے مقابلے میں کتنی تیز ہوگی؟ ایک ممکنہ جواب سامنے آیا ہے۔
جاپان نے دنیا کی پہلی تیز رفتار 6G وائرلیس ڈیوائس تیار کی ہے جو 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ (Gbps) کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو کہ 5G سے 20 گنا زیادہ تیز ہے۔
مثال کے طور پر اس اسپیڈ سے ہر سیکنڈ میں 5 ایچ ڈی فلمیں ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
حال ہی میں جاپانی سائنسدانوں کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجربات کے دوران 100 جی بی پی ایس ڈیٹا کو چار دیواری کے اندر منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ 5G ٹیکنالوجی 2019 میں متعارف کرائی گئی تھی اور اس کی سپورٹ دنیا کے بیشتر ممالک میں اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں