عالمی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ بدستور چوتھے نمبر پر
پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ بدستور دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی 2024 کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
جس میں اس سال بھی سنگاپور پہلے نمبر پر ہے۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان صرف عراق (101)، شام (102) اور افغانستان (103) سے آگے ہے۔
پہلے نمبر پر موجود سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل لوگ دنیا کے 195 ممالک تک بغیر ویزے کے پہنچ سکتے ہیں۔
فہرست میں جاپان ،فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں۔
ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 192 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں