بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب میں زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔