8 سے 15 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی

8 سے 15 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے آج سے 15 جولائی تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں آج اور کل بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی اور اندرون سندھ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق 10 سے 15 جولائی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ 10 سے 15 جولائی تک پنجاب کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب میں 12 سے 14 جولائی تک موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ کے پی کے مختلف اضلاع میں 11 سے 15 جولائی کے دوران بارش کا امکان ہے اور بلوچستان میں 8,9 اور 12جولائی کے دوران مون سون بارشوں ہوسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں بالائی علاقوں میں 12 سے 14 جولائی تک موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.