ملک بھر سے منشیات کی ضبطگی میں بڑی کامیابی: ستمبر 2023 سے اب تک کی تفصیلات
ملک بھر سے 1043 میٹرک ٹن منشیات برآمد، سینکڑوں گرفتار
پاکستان کو منشیات کے مسئلے سے پاک کرنے کے لیے پاکستانی حکومت اور عسکری قیادت منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل سخت مہم چلا رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 سے جاری آپریشن کے دوران متعلقہ اداروں نے 1043 میٹرک ٹن قبضے میں لے لیا ہے۔
ملک بھر سے 1612 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 3.52 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 45.18 میٹرک ہشیش برآمد کی جاچکی ہے۔
اسکے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 3.65 میٹرک ٹن میتھ، 8.55 میٹرک ٹن افیون اور 982 میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کیں۔
سیکیوٹی فورسز نے جولائی کے دوران بلوچستان سے 1094 کلو، خیبر پختونخواہ سے 133 کلو، گلگت بلتستان سے 5 کلو، پنجاب سے 2 کلو جبکہ سندھ سے 73 کلو منشیات ضبط کیں۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں