کاروبار دوست اسکیم: ایف بی آر نے 6 شہروں کی بجائے 42 شہروں میں نافذ کر دی
ایف بی آر نے کاروبار دوست اسکیم کا دائرہ کار 42 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔
حکومت نے بزنس مین فرینڈلی اسکیم کا دائرہ کار 6 کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیا ہے۔
ایف بی آر نے رولز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
رجسٹرڈ تاجروں سے 100 روپے سے 1000 روپے تک کا ماہانہ ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے ۔
ایک اور وعدے کو پورا کرتے ہوئے ایف بی آر نے تاجر رجسٹریشن اسکیم کا دائرہ کار 6 بڑے شہروں سے بڑھا کر 42 شہروں تک پہنچا دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیم ایبٹ آباد، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال میں بھی نافذ کردیا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گھوٹکی، گجرات، گوادر میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔
حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی بھی فہرست میں شامل شامل ہیں۔
قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں، منڈی بہاؤالدین میں بھی اسکیم نافذ، مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور میں بھی رجسٹریشن ہوگی۔
کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ بھی شامل کرلیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں