“تھر پارکر کے لوگ بجلی سے محروم: ایک حقیقت”

“تھر پارکر کے لوگ بجلی سے محروم: حل کی ضرورت”

تھرمیں کوئلے سے بننے والی بجلی سے تھر پارکر کے لوگ محروم
صحرائے تھر میں کوئلے سے بننے والی بجلی ملک کے مختلف کونوں کو روشن کررہی ہے لیکن ضلع تھر پارکر کے نوے فیصد گاؤں آج بھی بجلی سے محروم ہیں۔
سندھ کے پسماندہ علاقے ضلع تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ سے کالا سونا نکلنے سے یہ امید ہوچلی تھی کہ شاید تھر کے باسیوں کا معیار زندگی بلند ہوگا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
ایک جانب تھر کی زمین سے سالانہ سوا کروڑ ٹن کوئلہ نکال کر زرمبادلہ کمایا جارہا ہے تو دوسری جانب تھرسے بجلی پورے ملک کوروشن کررہی ہے۔
مگر یہ بجلی تھر کے باشندوں کی زندگی میں روشنی نہ کرسکی ہے۔
تھری باسی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ دن بھر اچھے مستقبل کیلئے محنت کرکے گھر پہنچنتے ہیں۔
تو اندھیرے ان کے منتظر ہوتے ہیں اور رات کے اندھیرے میں کھانا بنانے کیلئے روشنی بھی جلنے والے چولہے سے میسر ہوتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں