خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسائل: وزیراعلیٰ کا اعتراف اور اقدامات
وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے کا اعتراف کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں امن و امان کے مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
امن قائم کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے میں امن اور امان کی صورتحال بڑا مسئلہ ہے، پولیس میں بھرتیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کو جدید اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، بلٹ پروف گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے وسائل بروئےکارلارہے ہیں۔
اسپتالوں میں بنیادی سہولیات دے رہے ہیں، یہ آپکے ٹیکس کا پیسہ یے عوام پر کوئی احسان نہیں ہے۔
آپ کے علاقے میں جو ترقیاتی کام ہورہا ہے آپ اس کام کو چیک کریں۔
آپ ہماری ٹیم ہے آپ نے ترقیاتی کاموں کی چوکیداری کرنا ہے۔
عوام تنقید کرنے کی بجائے عملی کام کریں۔
پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کرونگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں