دیر بالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد کی ہلاکت، صدر زرداری کا تعزیت
مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 12 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، 2 مرد اور 7 بچے شامل ہیں۔
صدرمملکت آصف زرداری نے تودہ گرنے سے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نےکہاکہ دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں