ملکی تجارتی خسارہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر: اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

ملکی تجارتی خسارہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا: جولائی کی تفصیلات

ملکی تجارتی خسارہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق ملکی تجارتی خسارہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے ( جولائی ) میں تجارتی خسارہ 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 19 فیصد کم ہو کر 1.94 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔
جولائی میں درآمدات ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد کم ہو کر 4.25 ارب ڈالر رہیں۔
ماہانہ بنیاد پر برآمدات 10 فیصد گھٹ کر 2.3 ارب ڈالر ریکارڈ رہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں