سرائیکی اضلاع کے باشندوں کو پنجابی قرار دیکر قتل کیا جا رہا ہے

سرائیکی وسیب کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرےکر رہی ہیں

ملتان (بیٹھک سپیشل/محمد ندیم قیصر) مختلف سرائیکی پرست جماعتیں اور قوم پرست شخصیات، راڑہ ششم میں دہشت گردی کے واقعے میں سرائیکی خطے سے تعلق رکھنے والے باشندوں کی شہادتوں پر نہایت غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں اور اس حوالے ے سرائیکی وسیب کے مختلف شہروں سمیت کراچی میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ سرائیکی قوم پرست اس بات پر بھی شدید احتجاج کر رہے ہیں کہ سرائیکی اضلاع کے باشندوں کو پنجابی قرار دیکر قتل کیا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ سرائیکی تاریخی، ثقافتی اور تمدنی لحاظ سے پنجابیوں سے ایک الگ قوم ہے لہذا سرائیکوں کو پنجابی قرار دیکر قتل کرنا سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔ اس حوالے سے آج بروز سوموار2 بجے سرائیکی رائٹس موومنٹ کے زیراہتمام مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے سرائیکی وسیب کے شہدا کے لئے ایک پرامن احتجاج ہو رہا ہے۔