“چیئرمین پی سی بی اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان اہم ملاقات کی تفصیلات”
چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع
چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل چیئرمین پی سی بی اور جے شاہ کے درمیان اکتوبر میں ملاقات متوقع ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان ملاقات اگلے ماہ اکتوبر میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔
جب کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مختلف بہانے بناکر اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔
اسی باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول تاحال سامنے نہیں آسکا ہے۔
جب کہ پاکستان نے ورلڈکپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم بھارت بھیجی تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں