کملا ہیرس، ٹرمپ کا پہلا صدارتی مباحثہ: معیشت اور امیگریشن پر گفتگو
کملا ہیرس، ٹرمپ کا مباحثہ، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ
امریکی ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں پہلا صدارتی مباحثہ ہوا۔
صدارتی مباحثے میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔
ریاست پنسلوینیا میں مباحثے کا اہتمام امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے کیا تھا۔
مباحثہ 90 منٹ تک جاری رہا۔مباحثے میں معیشت، امیگریشن، اسقاط حمل، روس یوکرین جنگ، اسرائیل کے غزہ پر حملوں سمیت اہم داخلی اور خارجہ امور پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے مؤقف پیش کئے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ میں افراط زر ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، میرے دور میں بڑی معاشی ترقی ہوئی۔
دوبارہ صدر منتخب ہونے پر اس کو بحال کروں گا۔کملا ہیرس نے کہا کہ میں امریکا کی مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔
امریکی شہری ایسا صدر چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے متحد کر سکے۔
میں نے ہمیشہ مڈل کلاس طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ترقی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ٹرمپ ہمارے لئے ریکارڈ مہنگائی چھوڑ کر گئے،۔
نوبل انعام یافتہ چھ افراد نے ٹرمپ کے دور کو بدحالی کا دور قرار دیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں