عمان نے دس روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرادی
عمان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مفت ویزہ سروس
عمان نے دس روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرا دی مسقط: عرب ممالک کے خوبصورت ترین ملک سلطنتِ عمان نے ویزہ پالیسی کو نرم کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے اپنی سرحدیں کھول دی۔ عرب میڈیا کے مطابق عمان نے غیرملکیوں کے لیے رہائشی قوانین اور قواعد میں غیر معمولی ترمیم کی ہے ۔ جس کا اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں حسن بن محسن الشوراقی نے بتایا کہ سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں خوش آمدید کہنے کے لیے 10 روزہ مفت ویزہ سروس متعارف کرا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ ویزہ سروس بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے ہوگا۔ اور ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جائے گا۔ 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اندراج 30 دن کے اندر اندر کرانا ضروری ہوگا۔ غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے شقوں میں ترمیم سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کی گئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Hindi news
breaking news
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
غیر ملکیوں
عمان
عرب ممالک
غیرملکیوں
قوانین اور قواعد
ترمیم سیاحت
خوش آمدید
تبصرے
Please keep the discussion respectful.