جولائی اور اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ: پاکستان آٹو موٹیو کی رپورٹ
پاکستان میں جولائی اور اگست میں گاڑیوں کی فروخت 36 فیصد بڑھی: تفصیلات
جولائی، اگست میں گاڑیوں کی فروخت 36 فیصد بڑھ گئی پلانٹ کی بندش اور غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال کے باوجود کاروں، ہلکی کمرشل گاڑیوں (ایل سی ویز)، پک اپ اور جیپوں کی فروخت جولائی اور اگست کے دوران 36 فیصد بڑھ کر 17 ہزار 288 یونٹس تک پہنچ گئیں۔ ، جس کا حجم گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 12 ہزار 671 رہا تھا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں 8 ہزار 589 گاڑوں کی فروخت کے مقابلے میں اگست کے دوران یہ ایک فیصد معمولی اضافے کے بعد 8 ہزار 699 یونٹس رہی۔ ، تاہم سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت 15 فیصد بڑھی۔ انڈس موٹر کمپنی نے پرزوں کی کمی کی وجہ سے 15 تا 22 جولائی اور 6 تا 8 اگست تک پیداواری سرگرمیوں کو معطل رکھی تھیں۔ ، تاہم اگست میں 2 ہزار 129 ٹویوٹا گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ ، جو ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 38 فیصد اضافہ ہے۔ .تاہم، یکم سے 23 اگست تک پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی فروخت اگست میں ماہانہ بنیادوں پر 18 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد تنزلی کے بعد 3 ہزار 653 یونٹس رہ گئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
abc news
سیاسی صورتحال
گاڑیوں
سالانہ بنیادوں
انڈس موٹر کمپنی
اعداد و شمار
کمرشل گاڑیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.