پنجاب حکومت کا اسلام آباد کے صارفین کے لیے بجلی کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ
ستمبر کے بجلی بلوں میں اسلام آباد کے صارفین کے لیے سبسڈی کا خاتمہ
پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس اسلام آباد: پنجاب حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اسلام آباد کے صارفین کیلیے بجلی کی قیمت پر 14 فی یونٹ سبسڈی واپس لے لی۔ جس کے نتیجے میں ستمبر کے بلوں میں وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔ رابطے پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اسلام آباد کے صارفین کیلئے بجلی کے بلوں پر سبسڈی واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں۔ مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔ تاہم پنجاب کے صارفین کیلیے سبسڈی 30 ستمبر تک برقرار رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Hindi news
breaking news
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
بجلی صارفین
عظمیٰ بخاری
آئی ایم ایف
پنجاب حکومت
وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اطلاعات
عوام کو ریلیف
تبصرے
Please keep the discussion respectful.