اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں دو فیصد کمی کی، پالیسی ریٹ 17.5 فیصد پر پہنچ گئی
شرح سود میں کمی: اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 17.5 فیصد مقرر کیا
شرح سود میں دو فیصد کمی، 17.5 کی سطح پر آگئی کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود دو فیصد کم کردی جس کے بعد شرح فیصد 17.5 کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے جمعرات کو اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 13 ستمبر 2024ء سے 200 بی پی ایس کو 19.5 سے کم کرکے 17.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران عمومی اور قوزی مہنگائی دونوں میں تیزی سے کمی ہوئی،۔ اس ارزانی کی رفتار کسی حد تک کمیٹی کی سابقہ توقعات سے تجاوز کرگئی۔ جس کا بنیادی سبب توانائی کی مقررہ قیمتوں میں طے شدہ اضافے پر عملدرآمد میں تاخیر اور تیل اور غذا کی عالمی قیمتوں میں سازگار تبدیلی تھی۔ ساتھ ہی کمیٹی نے ان حالات کے حوالے سے داخلی غیریقینی کو تسلیم کیا جس کی بنا پر محتاط زری پالیسی موقف کی ضرورت تھی۔ اس سلسلے میں گذشتہ سال کے دوران مہنگائی میں پائیدار کمی لانے میں سخت زری پالیسی موقف کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ایم پی سی نے اپنے گذشتہ اجلاس سے اب تک ہونے والی اہم پیش رفتوں کا ذکر کیاجن کے معاشی منظرنامے کے لیے مضمرات ہیں۔ اوّل، تیل کی عالمی قیمتیں تیزی سے کم ہوئی ہیں، گو کہ وہ بدستورتغیر پذیر ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
اسٹیٹ بینک
مانیٹری پالیسی
شرح سود 3
تیل کی عالمی قیمتیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.