اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا
پی ٹی آئی کے ایم این ایز کا جسمانی ریمانڈ کالعدم: اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی
پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیدیا۔ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ اسلام ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کےگرفتاررہنماؤں کےجسمانی ریمانڈکافیصلہ کالعدم قراردینےکی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نےعدالت کو پی ٹی آئی ایم این ایز کےخلاف درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔ پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پرچیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق نے کہا کہ اس ایف آئی آر کا لکھنے والا بھی دلچسپ ہے۔ کریڈٹ دینا ہو گا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے، ۔ جس نے بھی یہ ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے، شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟ گوہر خان کا کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب اِن سے کیا برآمد کرنا ہے؟ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
پی ٹی آئی
ایف آئی آر
جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد ہائیکورٹ
جسمانی ریمانڈ کالعدم
جوڈیشل ریمانڈ
اسلام ہائیکورٹ
گرفتاررہنماؤں
محفوظ فیصلہ
چیف جسٹس اسلام آباد عامرفاروق
تبصرے
Please keep the discussion respectful.