بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے زر مبادلہ کی بچت ہوگی"وزیرِ اعظم شہباز شریف
"وزیرِ اعظم نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال سے زر مبادلہ کی بچت کا اعلان کیا"
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے زر مبادلہ کی بچت ہو گی:وزیراعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کے لئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے نہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کی مد میں قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی ۔ بلکہ یہ گاڑیاں ماحول دوست بھی ہوں گی۔ وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے ایک جامع فنانشل ماڈل پیش کرنیکی ہدایت کی۔ وزیرا عظم نے اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کی۔ ، وزیراعظم نے نومبر تک ای وہیکلز پالیسی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں ای وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے لائیسنز کے ضابطہ ء کار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم کی طرز پر سرکاری سکولوں کے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں ای-موٹر بائیکس تقسیم کی جائیں گی۔ آئندہ تمام وفاقی سرکاری اداروں صرف الیکٹرک موٹر بائیکس کی خریداری کی جائے گی تا کہ قومی خزانے کی بچت ہو ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم
وفاقی وزارت خزانہ
سٹیٹ بینک آف پاکستان
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
بجلی سے چلنے والی گاڑیوں
الیکٹرک وہیکلز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.