وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی
پیٹرول 249 روپے فی لیٹر: وزیراعظم نے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کا مکمل ریلیف منتقل نہ کرنےکا مشورہ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو جزوی ریلیف منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ عام آدمی پہلے ہی چند سالوں سے مہنگائی تلے دبا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا پورا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
پاکستان نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
وزیراعظم
نوٹیفکیشن
وزیراعظم شہباز شریف
وفاقی وزارت خزانہ
پیٹرولیم مصنوعات
قیمتوں میں کمی
پیٹرول کی نئی قیمت
ڈیزل کی نئی قیمت
لائٹ ڈیزل آئل
مٹی کے تیل کی نئی قیمت
جزوی ریلیف منتقل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.