مولانا فضل الرحمان کی حمایت نہ ہونے پر خواجہ آصف کا شکوہ
خواجہ آصف کا بیان: مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا
مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی حمایت نہیں کی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مطلوبہ تعداد کے بارے میں صورت حال صبح واضح ہوجائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ لگتا ایسا ہی ہے نمبر پورے نہیں ہیں۔ میں صبح سے قومی اسمبلی میں موجود تھا تو حقیقت کا معلوم نہیں ہے لیکن لگتا یہی ہے نمبر پورے نہیں تھے اسی لیے قانون سازی نہیں ہوئی۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔ تاہم جو بھی ہو رہا ہے اجتماعی افادیت کے لیے ہو رہا ہے۔ چلیں ہماری نیت ٹھیک نہ سہی کام تو ٹھیک کر رہے ہیں، امید ہے مولانا ووٹ دیں گے۔ حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے حمایت کے لیے مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔ اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے ترمیم میں تعاون طلب کیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Essay women day
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
russia news today. mlb lockout news
abc news
خواجہ آصف
وزیر دفاع
قومی اسمبلی
وزیراعظم شہباز شریف
صدر مملکت آصف علی زرداری
مولانا فضل الرحمان
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹوزرداری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.