کمالیہ کا گاؤں جہاں امام مسجد کے پاس تمام اختیارات ہیں
کمالیہ کا گاؤں: امام مسجد کے فیصلے اور پابندیاں
کمالیہ کا گاؤں جہاں تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں؟ کمالیہ کے نواحی علاقہ ماموں کانجن میں ایک ایسا گاؤں ہے ۔ جہاں پر تمام اختیارات امام مسجد کے پاس ہیں، گاؤں میں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔ شادی بیاہ پرگانے بجانے اور آتش بازی پرپابندی ہے اور علاقے کی صفائی کا ذمہ خود گاؤں والوں نے اٹھا رکھا ہے۔ پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں واقع ماموں کانجن کے ایک گاؤں 493گ ب میں گزشتہ 7 سال سے کسی دکان پر سگریٹ تک فروخت نہیں ہوتے۔ ، تمام گاؤں والے امام مسجد کی بات مانتے ہیں اور ان ہی کے کہنے پر یہاں سگریٹ نوشی پر پابندی ہے۔ تاہم گاؤں کے تمام بڑے بوڑھوں کو اپنے اپنے گھروں میں حقہ پینے کی اجازت ہے۔ امام مسجد مولانا محمد امین کے کہنے پر کسی کو شادی بیاہ یا دیگر خوشی کے مواقع پر ڈھول، گانے بجانے اور آتش بازی کی اجازت نہیں ہے۔ امام مسجد مولانا محمد امین کا کہنا ہے کہ گاؤں میں ٹی ایم اے کے خاکروب نہیں ہیں۔ اور گاؤں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ویلفیئر سوسائٹی بنا رکھی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
epaper today
Multan news
Pakistan
latest news
news bulletin
news headlines
head lines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
abc news
کمالیہ
ضلع فیصل آباد
امام مسجد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.