پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز
ہونہار سکالر شپ پروگرام: 130 ارب روپے کے وظائف کا وعدہ
پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔ عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔ 50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16 میڈیکل کالجز اور 131 گریجویٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا۔ ہونہار سکالر شپ لمز، فاسٹ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7 مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ پروگرام سے آئندہ 4 سالوں میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ اس حوالے سے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ہونہار سکالر شپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
epaper today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
رجسٹریشن کا آغاز
پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام
عالمی جاب مارکیٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.