اسلام آباد حالت جنگ میں: چیف جسٹس کی تشویش
کیا اسلام آباد واقعی حالت جنگ میں ہے؟ چیف جسٹس کی رائے
اسلام آباد ایسا لگ رہا ہے جیسے حالت جنگ میں ہے‘چیف جسٹس چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا کہنا ہے کہ اس وقت اسلام آباد ایسا لگ رہا ہے جیسے حالت جنگ میں ہے۔ ، موبائل سروس بند ہے،کوئی ایمرجنسی میں کسی سے رابطہ نہیں کرسکتا۔ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں احتجاج روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ احتجاج بنیادی حق ہے۔ مظاہرین جس بھی حوالے سے احتجاج کررہے ہیں کریں لیکن کسی کا یہ حق نہیں کہ سڑک کے درمیان اکٹھے ہوکر میرا راستہ بند کردیں۔ انھیں مناسب جگہ دیں جہاں احتجاج یا جو مرضی کرنا ہو کرلیں۔ یہ آپ کا کام ہے اور آپ نے ہی یہ کرنا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے حکام کو ہدایت کی کہ آپ مناسب اقدامات کریں اور اسلام آباد کو کلیئر کریں۔ وفود پاکستان آرہے ہیں،کوئی نامناسب واقعہ ہوتا ہے تو وزارت داخلہ ذمہ دار ہوگی۔ آپ نے فوج بھی طلب کررکھی ہے؟آرمڈ فورسز سول حکام کی معاونت کرتی ہیں؟ دفعہ 144 نافذ ہے تو یقینی بنائیں کہ اس پر مکمل عملدرآمد بھی ہو۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
abc news
پی ٹی آئی
چیف جسٹس
موبائل سروس بند
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
عامر فاروق
تبصرے
Please keep the discussion respectful.