لاہور: پی ٹی آئی کا احتجاج، مینار پاکستان اور راستے بند
لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی تیاری، سیکیورٹی سخت
پی ٹی آئی کا احتجاج؛ مینارپاکستان اور دیگر راستے کنٹینرز لگا کر بند لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث مینار پاکستان اور اس کے اطراف کے راستوں کو کینٹنرز لگا کر مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ شہر کے داخلی راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں۔ اور مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری کرلی گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے آج دوپہر 2 بجے مینار پاکستان پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں داخل ہونے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا۔ قصور، ٹھوکر نیاز بیگ کاہنہ نو اور کینال سے مینار پاکستان جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے جلسہ کے باعث شہریوں نے اپنی سرگرمیاں بھی محدود کردی ہیں۔ جاتی امراء روڈ پر شریف فیملی کی رہائش گاہ کو جانے والے راستے بند کر دئیے گئے۔ اور اڈا پلاٹ پر کنٹینرز لگا کر جاتی امراء روڈ کو بند کر دیا گیاہے۔ اڈا پلاٹ پر مختلف مقامات پر 200 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
Urdu News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
مینار پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاج
کنٹینرز لگا کر بند
سیکورٹی کے سخت انتظامات
مرکزی شاہراہوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.