کراچی ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ: 4 افراد جاں بحق
کراچی ائیر پورٹ کے قریب بم دھماکہ، رینجرز اور پولیس اہلکار بھی متاثر
کراچی ائیر پورٹ کے قریب دھماکہ ،4افراد جاں بحق کراچی ائیر پورٹ کے قریب مبینہ بم دھماکہ ہوا ہے،حملہ غیر ملکی افراد کے کانوائے پر ہوا ہے۔ کانوائے ائیر پورٹ سے باہر نکلنے والی سڑک پر ہوا ہے، حملے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ حملے میں رینجرز کے کیپٹن عثمان اور اہلکار مظہر اور ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حملے میں پولیس اور رینجرز موبائیلیں بھی تباہ ہوئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے،دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا۔ دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی عمارت اور اثاثے محفوظ ہیں۔ ائیر پو ر ٹ پر فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری ہے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے حادثہ کے فوراً بعد فائر ٹینڈر وہیکل موقع کی جانب روانہ کی۔ ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے امدادی کارروائیوں کے لئے ہر قسم کے تعاون کا حکم دے دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news today
epaper today
city news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
abc news
جاں بحق
کراچی ائیر پورٹ
مبینہ بم دھماکہ
کانوائے ائیر پورٹ
پولیس اہلکار بھی زخمی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.