"ایس سی او سربراہ اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے"
"ایس سی او سربراہ اجلاس کے لیے اہم رہنما اسلام آباد پہنچے"
ایس سی او سربراہ اجلاس؛ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان، بیلاروس کے وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے۔ کرغزستان کے وزیراعظم ژاپاروف اکیل بیک ایس سی او کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے،۔ جہاں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ سول وفوجی حکام نے نورخان ائربیس پر مہمان کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگل دستے پیش کیے۔ جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیا گیا۔ کرغزستان کے وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے۔ جس میں معیشت اورتجارت کے وزیر، نائب وزیرخارجہ اورایس سی او کے لیے نائب رابطہ کاربھی شامل ہیں۔ اس موقع پرپاکستان میں کرغزستان کے سفیر اورسفارت خانے کے دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ دریں اثنا بیلا روس کے وزیراعظم بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
Multan news
Hindi news
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
abc news
google news
وزیراعظم
شنگھائی تعاون تنظیم
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر
بھارتی وزیر خارجہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.