آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی، لیکن معیشت کا مسئلہ مختلف ہے": "شاہد خاقان عباسی
"سابق وزیراعظم کا اعتراف: آئی پی پیز میں کرپشن کا مسئلہ، معیشت تباہ ہونے کی وجوہات"
میں مانتا ہوں آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت تباہ کردی۔ شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آگیا ہوگا کہ ملک کے فیصلے کیسے ہوتے ہیں۔ معاملے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز 10 سال پہلے بھی تھے لیکن مسئلہ نہیں تھا۔ 1900 ارب روپے کی کیپیسٹی پیمنٹ ہے، آئی پی پیز نے منافع کمایا ہے لیکن زبردستی نہیں کمایا۔ خود مانتا ہوں آئی پی پیز میں کرپشن ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو ٹیرف دیا وہی وصول کیا گیا، حکومت وعدہ کرتی ہے اور پھر اس پر کھڑی نہیں ہوتی۔ حکومت وعدوں کی پاسداری نہیں کرے گی تو سرمایہ کار کیسے آئیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں جب حکومت میں آئے تو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے معیشت تباہ کردی، آئی پی پیز نے معیشت تباہ نہیں کی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
latest news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
سابق وزیراعظم
آئی پی پیز
شاہد خاقان عباسی
عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی
معیشت تباہ کردی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.