عمران خان کی ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
عمران خان کی صحت کی دیکھ بھال: ذاتی معالجین تک رسائی کی اجازت کا مطالبہ
عمران خان کا ذاتی معالجین تک رسائی کیلئے عدالت سے رجوع بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین تک رسائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے درخواست عدالت میں دائر کر دی، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ ان کی عمر 72 سال، سابق کھلاڑی اور سابق وزیراعظم ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 15.10.24 کو رسائی نہیں دی گئی ، ۔ ذاتی معالجین میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ دائر درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی کے فی الفور معائنہ کی اجازت دی جائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
abc news
عمران خان
سابق وزیراعظم
بانی پی ٹی آئی عمران خان
اسلام آباد ہائی کورٹ
طبی معائنے
ذاتی معالجین
ڈاکٹر عاصم
دائر درخواست
تبصرے
Please keep the discussion respectful.