غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن: کیا تاریخ میں توسیع ہوگی؟

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن، رجسٹریشن میں توسیع کا امکان

غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا آخری دن
غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی اینز) کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔
وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ڈیڈ لائن کا آج آخری دن ہے۔
تاہم وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے۔
ذرائع پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی ۔
جب کہ اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کررکھا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں