گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد کی ہلاکت: بوریوالا میں افسوسناک واقعہ
بوریوالا:گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق
بورے والا میں کمرے کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے 4افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 بکے مطابق گھر کے اندر کمرے میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔
جن میں دو معصوم بچے اور ان کے والد شامل ہیں جبکہ بچوں کی ماں کو تشویش ناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیاجو بعد ازاں جانبر نہ ہو سکی۔
واقعہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں دانش اپنی فیملی کے ساتھ سو رہا تھا اور6ماہ کے بچے کے لیے دودھ گرم کرنے کی غرض سے کمرے میں سلنڈر کو چلایا گیا ۔
جو دھماکے سے پھٹ گیا اور کمرے میں آگ پھیل گئی جس کی زد میں آکر تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےبوریوالا میں سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچوں اور میاں بیوی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےسوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں