اسرائیل کی اندھی حمایت ختم کریں، حماس کا ڈونلڈ ٹرمپ کو پیغام
حماس کی ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل: اسرائیل کی اندھی حمایت ختم کریں
اسرائیل کی اندھی حمایت ختم کردیں، حماس کا ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ردعمل حماس نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اسرائیل کی اندھی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے بارے میں موقف نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کا تعین کرے گا۔ امریکی جریدے نیوز ویک کے مطابق ٹرمپ نے کئی پانسہ پلٹ ریاستیں جیت کر وائٹ ہاؤس پر دوبارہ قبضہ جمالیا ہے۔ جسے تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی واپسی کا نام دیا گیا ہے۔ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے منتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔ حماس کے ترجمان نے ایک جاری بیان میں ٹرمپ کے لیے 5 نکات پیش کیے ہیں۔ جن میں’صیہونی قبضے کی اندھادھند حمایت’ ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔ آزاد فلسطینی خبر رساں ایجنسی سبق24نیوز کی طرف سے رپورٹ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ’نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں ہمارا موقف فلسطینی عوام۔ ان کے جائز حقوق اور ان کے منصفانہ مقصد سے متعلق اس کے موقف اور عملی رویے پر منحصر ہے’۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
fox news Ukraine
اسرائیل
ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی جریدے
نومنتخب امریکی صدر
جیت پر ردعمل
فلسطینی عوام
تبصرے
Please keep the discussion respectful.