بھارتی ہوائیں: لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا
لاہور میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، آلودہ ترین شہر قرار
بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل، لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے سبب لاہور ایک بار پھر ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ بھارتی پنجاب سے ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے لگیں جس کی وجہ سے پنجاب میں فضائی آلودگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ صبح کے وقت لاہور میں فضائی معیار خراب رہا جس کے سبب لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔ جہاں 459 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا جب کہ فیصل آباد میں 424، ملتان میں 378 اور روجھان میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 275 رہی۔ ادھر اسموگ میں کمی پرپابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ جس کے بعد پنجاب بھر کے تفریحی مقامات آج سےکھل جائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا امکان نہیں۔ موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
epaper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
russia news today. mlb lockout news
گلگت بلتستان
محکمہ موسمیات
سموگ میں کمی
فضائی آلودگی
لاہور ملک کا آلودہ ترین شہر
بھارتی پنجاب سے ہوائیں
نرمی کا نوٹی فکیشن
موسم سرد اور خشک رہے گا
مطلع ابر آلود
تبصرے
Please keep the discussion respectful.