ایڈز پھیلنے کی انکوائری رپورٹ: نشتر ہسپتال میں 6 ملازمین معطل، وزیر اعلیٰ کو پیش
نشتر ہسپتال میں ایڈز وائرس پھیلنے کی انکوائری رپورٹ، ایم ایس سمیت 6 ملازمین معطل
ایڈز پھیلنے کی انکوائری مکمل، ایم ایس سمیت 6 ملازمین معطل نشتر ہسپتال ملتان میں ڈائیلاسز کے مریضوں کو ایڈز وائرس منتقل ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی ۔ جس کی روشنی میں ایم ایس اور سربراہ نیفرولوجی وارڈ نشتر ہسپتال سمیت 6 ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔ نشتر ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ میں 30 مریضوں کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کر دی گئی۔ معاملے میں ایم ایس، سربراہ نیفرولوجی وارڈ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر ایڈمن، رجسٹرار اور ہیڈ نرس نشتر ہسپتال غفلت کے مرتکب پائے گئے ۔ جنہیں فوری معطل کر دیا گیا، جبکہ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Multan news
Hindi news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
نشتر ہسپتال ملتان
ایڈز پھیلنے کی انکوائری مکمل
نشتر ہسپتال
یفرولوجی وارڈ نشتر ہسپتال
انکوائری رپورٹ مکمل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.