پیپلزپارٹی کا حکمران اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ: مسلم لیگ (ن) کے رویے پر سوالات
پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں حکمران اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) نے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولا، انٹرنیٹ اور زراعت کے حوالے سے تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں حکمران اتحاد سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت نے رویہ تبدیل نہیں کیا تو اتحاد برقرار نہیں رہ سکے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنا والا یہ اس طرح کا دوسرا بیان ہے۔
جب کہ حسن مرتضیٰ سے قبل پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر متنازع کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں