"چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا"
"چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری"
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چودہ دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی کی تقرریوں پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں سات ایڈیشنل ججز کی تقرری پر غور ہوگا۔ کمیشن صدیق اعوان، علی مسعود حیات، حسن نواز مخدوم ، عامر ملک، ضیاء الرحمان اور جواد ظفر کے ناموں پر غور کرے گا۔ ایڈیشنل جج کیلئے ملک اویس خالد کے نام پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ بلوچستان ہائیکورٹ کے لیے محمد آصف ایڈوکیٹ اور ظہور احمد ایڈوکیٹ کے ناموں پر غور ہوگا۔ محمد افضل ایڈوکیٹ اور محمد ایوب خان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔ چھ دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری پر غور کیلئے اجلاس پہلے سے شیڈول ہے ۔ چھ دسمبر کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news
abc news
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
جوڈیشل کمیشن
بلوچستان ہائیکورٹس
چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی
صدیق اعوان،
تبصرے
Please keep the discussion respectful.