مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی
فضل الرحمان کا الزام: علما کو تقسیم کرنے کی سازش کا سامنا
ملک میں علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی:فضل الرحمان جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی۔ چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس بلا کر ملک میں علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی۔ ہم ان علما کو بھی اپنی صف کے لوگوں میں شمار کرتے ہیں، دینی مدارس کے حقوق کی جنگ تمام مدارس اور علما کے لیے لڑ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم ریاست سے تصادم نہیں بلکہ رجسٹریشن چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے 2004 میں بھی قانون سازی ہوئی تھی، 2019 میں ایک نئے نظام کے لیے محض ایک معاہدہ کیا گیا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ الیکشن سے قبل پی ڈی ایم کی حکومت میں تمام پارٹیوں نے بل پر اتفاق رائے کیا تھا۔ اس کی پہلی خواندگی پر کوئی اختلاف رائے نہیں ہوا۔ دوسری خواندگی میں اداروں نے مداخلت کرکے قانون سازی رکوادی، 26 ویں آئینی ترمیم کے مرحلے کے دوران بل کی منظوری کے حوالے سے بات کی۔ جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز واقف تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
newspaper
epaper
city news
latest news
breaking news
news headlines
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام
26 ویں آئینی ترمیم
مولانا فضل الرحمن
چارسدہ
علما کو تقسیم کرنے کی سازش
نئے نظام
تمام پارٹیوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.