سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے

سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے

سرکاری حج سکیم میں کوٹہ بڑھا

حکومت نے کوٹہ بڑھا دیا، اب سرکاری سکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین حج ادا کر سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی۔ سرکاری سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری حج سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے 5ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ ، نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کر دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج ٹکٹ دیا جائے گا،۔ حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.