“دبئی کی نئی شمسی توانائی ریل بس سروس: ماحول دوست اور کم لاگت نقل و حمل”

“دبئی میں شمسی توانائی پر چلنے والی ریل بس سروس: ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار کرنے کا منصوبہ”

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر آج سے شمسی توانائی سے چلنے والی نئی ’ریل بس‘ کا آغاز کردیا۔گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس بس کی آپریشنل رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس میں 40 مسافروں کی گنجائش ہے۔
ریل بس ایک ہلکی پھلکی ریل کار ہے جو ریلوے لائنوں کے ذریعے آمد و رفت کرے گی، ریل بس سروس ایک جدید اور ماحول دوست سواری ہے، جو نقل و حمل کے دستیاب ذرائع میں سے ماحول دوست ، موثر اور کم لاگت متبادل کے طور پر پیش کی گئی ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیپسول سے مشابہ ریل کی لمبائی 11.5 میٹر اور چوڑائی 2.65 میٹر ہے، ریل بس کو نقل و حمل کا ایک سستا ذریعہ بننے اور شہر بھر میں ٹریفک کے بہاؤ کو ہموار بنانے میں مدد کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں