پشاور ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کی تعداد 23 ہوگئی
پشاورہائیکورٹ کے 10نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا ،ہائیکورٹ کے10ججز کی حلف برداری تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاءاور دیگر شخصیات شریک ہوئے۔
چیف جسٹس جسٹس اشیتاق ابراہیم نے نو تعینات ججز سے حلف لیا۔
، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض ، جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ شامل ہیں۔
،جسٹس ثابت اللہ خان، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر نے بھی حلف اٹھا لیا۔
،جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان نے ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا ۔
حلف لینے کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد23ہوگئی ،جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے لئے10نئے ایڈیشنل ججز کی منظوری دی تھی۔
، پشاور ہائیکورٹ کے نئے دس ایڈیشنل ججز نے آج سے کیسوں کی سماعت شروع کردی۔
،پشاور ہائیکورٹ کے چھ ڈویژنل بنچ میں چھ نئے ججز شامل کرلئے گئے ،چار نئے ججز کو سنگل بینچ کی ذمہ داری دے دی گئی۔
،چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم کے ساتھ بینچ میں نئے جج جسٹس عبدالفیاض شامل ہیں۔
،جسٹس اعجاز انور کے ساتھ بینچ میں نئی جج جسٹس فرح جمشید ہونگی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں