عدالتی احکامات خاطر میں نہ لانے پر چیئرمین سینیٹ کے چاروں بیٹوں کے وارنٹ گرفتاری
کوڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت
ملتان ( نمائندہ خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان شاہد حسن مغل نے چاروں ارکان اسمبلی بھائیوں کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کو رونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کوڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت کی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل نے دیگر افراد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں اور پولیس تھانہ چہلیک کو ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے بتایا گیا ہے کہ میران قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی علی موسیٰ گیلانی علی قاسم گیلانی اور مبر صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی جو کہ چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ ان کے علاوہ عدالت نے سابق ایم پی اے عثمان بھٹی ، بابونفیس احمد انصاری ، خالد حلیف لودھی، منظور قادر، آصف رسول اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ اسی طرح ملزمان میں سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار عارف حسن شاہ، رضوان بانس ، شاہد رضا صدیقی، رانا سجاد حسین ، کلثوم ناز بلوچ ، شیخ هاشم رشید نسیم لابر ، راؤ ساجد علی اے ڈی بلوچ ایم سلیم راجہ عبدالروف لودھی بھی شامل ہیں اور ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیسے بتایاگیا ہے۔ کہ پولیس تھانہ چہلیک میں ملزمان پر کووڈ آرڈینینس کی خلاف ورزی اور کار سرکار میںمداخلت کا مقدمہ درج تھا ملزمان بار بار عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
جوڈیشل مجسٹریٹ
گرفتاری جاری
گیلانی علی قاسم گیلانی ا
صوبائی اسمبلی علی حیدر گیلانی
بابونفیس احمد انصاری
سابق ایم پی اے عثمان بھٹی
چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.