یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر میں تعطیل، نوٹیفکیشن جاری
یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھرمیں کل عام تعطیل ہوگی،کابینہ ڈویژن سےکل ملک بھرمیں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
5 فروری بروز بدھ کشمیر یکجہتی دن کے طور پر منائے گا اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس سے قبل حکومت سندھ نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں