بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک
موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کی ہلاکت: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی
بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک بلوچستان کےضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم کےعلاقے میں ہائی وے پربم نصب کررہے تھے۔ ، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد راڑہ شم،رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
epaper
epaper today
city news
breaking news
news headlines
head lines
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
fox news Ukraine
abc news
سیکیورٹی ذرائع
ضلع موسیٰ خیل
ہلاک دہشتگردوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.