بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اسکی اپنی پالیسی ہے: شیری رحمان
پاکستان دائمی امن کا خواہاں، بھارت کی دائمی جنگ کی پالیسی پر شیری رحمان کا بیان
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اگر بھارت خود کو دائمی جنگ میں مبتلا رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کی اپنی پالیسی ہے، پاکستان دائمی امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 87 گھنٹے کی جنگ کے بعد ایک واضح مؤقف کے ساتھ سامنے آیا ہے، ۔ ہم خود کو کسی کہانی یا بیانیے سے نہیں جوڑنا چاہتے، بلکہ دنیا کے سامنے اپنی حقیقت پیش کر رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایک فعال اور طاقتور سفارتی وفد نیویارک میں ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل روابط کے ذریعے سرگرم ہے،۔ یہ سفارتی مشن مختلف ممالک کا دورہ کر رہا ہے، ہم سب ایک ٹیم کے طور پر مسلسل سرگرم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ رہنما کانگریس میں موجود ہیں تو دیگر وفود دنیا سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ ، یہ سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں، ہم حقیقت دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں، اب ہمارا ملک دہشتگردی یا جنگ سے نہیں پہچانا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.