تجاوزات مافیا کا میونسپل کارپوریشن ٹیم پر حملہ، ایک گرفتار
"میونسپل کارپوریشن پر حملہ: کار سرکار میں مداخلت پر سخت کارروائی کا اعلان"
ملتان(خصوصی رپورٹر )محرم الحرام کے جلوس روٹس کلیئر کروانے اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ملتان آمد پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرتا ہوا چونگی نمبر14 پہنچا تو بسم اللّٰہ لاثانی پلاسٹک والے نے سامان سڑک پر رکھا ہوا تھا۔ کارروائی کرنے پر طیش میں آئے ملزمان نوید عباس،شاہد عرف پپو،وحید عباس،محمد سلیم،محمد نعیم ودیگر 5 نامعلوم افراد کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو یرغمال بناکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران لینڈ انسپکٹر عمر خان کی 10 تولہ چاندی کی چین اور 15500 روپے نقدی بھی نکال لی۔ جبکہ 15 کرنے پر متعلقہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہو گئے جبکہ ایک ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ اس دوران سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف بغیر کسی سیاسی و سفارشی دباؤ کے سخت کارروائی عمل میں لائیں گے ۔
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
محرم الحرام
بسم اللّٰہ لاثانی پلاسٹک والے
انسپکٹر عمر خان
چیف سیکرٹری پنجاب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.