صرف غریب نہیں، بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، وزیرِ توانائی
بجلی چوری صرف غریب نہیں، صنعتیں اور پلانٹس بھی شامل: اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23,24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکومت نے بڑے عزم کے تحت ان ڈسکوز کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کے بورڈ میں اپنی سوچ اور حکمت عملی کے تحت تعیناتی کی۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں سفارشات کا کلچر ختم کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Multan news
India
breaking news
news bulletin
Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
پریس کانفرنس
وزیر توانائی
نقصانات
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری
ڈسکوز
تقسیم کار کمپنیوں
پاور ڈویژن
فرنس آئل پلانٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.